صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی ورلڈ بنک کے سینیئر ایگریکلچر اکانومسٹ جوہانس جینسن اور کنسلٹنٹ عبدالواجد راجا سے ملاقات

Thursday, December 6, 2018

صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی ورلڈ بنک کے سینیئر ایگریکلچر اکانومسٹ جوہانس جینسن اور کنسلٹنٹ عبدالواجد راجا سے ملاقات جوہانس جینسن صوبائی وزیر کو کی سمارٹ ایگریکلچر پروگرام پر تفصیلی بریفننگ حکومت پنجاب زرعی پیداوار میں اضافے اور ایگریکلچر انڈسٹری میں جدت کی خواہاں ہےسمارٹ SMAR پنجاب پالیسی میں ریفارمز اور انوسٹمنٹ میں اضافے کے اعتبار سے ایک عمدہ پروگرام ہے پنجاب حکومت نہ صرف سمارٹ پروگرام کو جاری رکھے گی بلکہ مستقبل میں بھی ایسے تمام پروجیکٹس کا خیر مقدم کیا جائے گا جوجدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر وضع کیے جائیں گے زرعی شعبہ کی ترقی عوام کی خوشحالی اور پاکستان میں معاشی استحکام کی ضامن ہے سمارٹ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ورلڈ بنک کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت۔