کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا پیغام

Monday, December 10, 2018

احتساب کا شفاف ، منصفانہ اور غیر تعصبانہ نظام تحریک انصاف کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ کرپشن صرف سیاست تک محدود نہیں۔ زندگی کا ہر شعبہ اس ناسور سے متاثر ہو رہا ہے۔ معاشرے کو بدلنے کے لیے انفرادی سوچ میں تبدیلی لانی ہو گی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے خود اپنی ذات اور گھر سے آغاز کرنا ہو گا۔ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے لین دین میں ایمانداری اور کاروباری اخلاقیات کی پابندی شرط ہے۔ اس کے بغیر ہم مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ حکومت کرپشن کے خاتمے اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کے عمل کا آغاز کر چکی ہے۔ نوجوان نسل میں کرپشن سے متعلق شعور کی بیداری ہی ہماری اصل فتح ہے۔